مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس ٹی وی 24 کے ساتھ گفتگو میں قطرکے وزیر خارجہ عبدالرحمن بن محمد آل الثانی نے قطر کے خلاف سعودی عرب کی پابندیوں کو ظالمانہ اور منافقانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،بحرین اور مصر نے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کرکے قطر پر اجتماعی پابندیوں کا اطلاق کر رکھا ہے۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک نا جائز پابندیوں کا شکار ہے ۔لیکن یہ ممالک ان کے پس پردہ عوامل سے ناواقف ہیں مگر ہم جانتے ہیں بغیر کسی ثبوت کے یہ پابندیاں غیر انسانی اورغیرقانونی ہیں۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک صدر نے سعودی فرمانروا سے ٹیلفون پر بات چیت کے دوران قطر پر عائد پابندیاں ہٹانے سے متعلق کہا ، ترکی نے روز اول سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں۔ ہم ایرانی حکام کے بھی شکر گزار ہیں جنھوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔ عرب ہمسایوں نے قطر کی فضائی حدود کو 3 جانب سے بند کر رکھا ہے اور ہم صرف ایران کی فضائی حدود استعمال کر رہے ہیں جبکہ ہمارے بحری جہازوں کو بھی بین الاقوامی پانیوں میں مزاحمت کا سامنا ہے مگر سعودی عرب اور اس کے ساتھی عرب ممالک جان لیں کہ ہم اپنے عوام اور ملک کا دفاع کرنے کا تمام انتظام اور اختیار رکھتے ہیں۔ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
قطرکے وزیر خارجہ عبدالرحمن بن محمد آل الثانی نے قطر کے خلاف سعودی عرب کی پابندیوں کو ظالمانہ اور منافقانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،بحرین اور مصر نے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کرکے قطر پر اجتماعی پابندیاں عائد کررکھی ہیں ۔
News ID 1873405
آپ کا تبصرہ